62

مودی کے ہندوستان میں بینک فراڈ سنگین حد تک بڑھ گیا

دہلی(ایچ آراین ڈبلیو)ریزرو بینک آف انڈیا کی اہم ترین رپورٹ منظر عام پرآگئی،مودی کے ہندوستان میں بینک فراڈ سنگین حد تک بڑھ گیامالی سال 2024-25 میں بینک فراڈز کی مالیت 194 فیصد اضافے سے 36,014 کروڑ روپے تک پہنچ گئی-

تفصیلات کے مطابق2024-25 میں 23,953 بینک فراڈ کیسز رپورٹ ہوئے،نجی بینکوں کے فراڈ کیسز کا تناسب 59.42 فیصد رہا، 14,233 کیسز رپورٹ ہوئے عوامی شعبے کے بینکوں کے ذریعے 25,667 کروڑ روپے کے فراڈ رپورٹ، پچھلے سال یہ رقم 9,254 کروڑ تھی پبلک سیکٹر بینکوں نے 6,935 فراڈ کیسز رپورٹ کیے، گزشتہ سال 7,460 تھے،قرضوں سے متعلق فراڈز کی مالیت 33,148 کروڑ روپے رہی، گزشتہ سال 10,072 کروڑ تھی، کارڈ و انٹرنیٹ فراڈز میں 520 کروڑ روپے تک کی رقم ریکارڈ کی گئی،122 کیسز میں فراڈ کی نئی درجہ بندی کی گئی، 18,674 کروڑ روپے پچھلے سالوں سے متعلق تھے، سپریم کورٹ کے 27 مارچ 2023 کے فیصلے کے بعد کیسز کی دوبارہ جانچ اور رپورٹنگ کی گئی،نجی بینکوں نے سب سے زیادہ فراڈز رپورٹ کیے، مگر رقم کے لحاظ سے زیادہ نقصان عوامی بینکوں میں ہوا،کارڈ/انٹرنیٹ کے ذریعے سب سے زیادہ تعداد میں فراڈ، جب کہ مالیت میں فراڈز زیادہ تر قرضوں میں ریکارڈ کیے گئے،

رپورٹ کے مطابق فراڈز اس سال رپورٹ ہوئے لیکن کئی سال پہلے وقوع پذیر ہوئے تھے، 31 مارچ 2025 تک 783 فراڈ کیسز، 112,911 کروڑ روپے کی مالیت کے، عدالتی اصولوں کی خلاف ورزی پر واپس لیے گئے-

اپنا تبصرہ بھیجیں