کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج ، مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کرایا گیا
ناظم آباد نمبر ایک میں میرے گھر کی تعمیرات کاکام جاری تھا, ریاض علی سولنگی کا کہنا تھا کہ میری غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم آئی اور گھر میں گھس گئی، جب میں وہاں پہنچا تو ٹیم سے میں نے وارنٹ طلب کیا
ایس بی سی اے ٹیم نے 25 لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی, ریاض علی سولنگی کا الزام ، مجھے زدوکوب کیا, میرا کوٹ پھاڑ دیا گیا، ندیم اختر, اور عمران شیخ سمیت 17 سے 18 افراد نے مجھ پر حملہ کیا


