سانگھڑ (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سانگھڑ غلام نبی کیریو کی قیادت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او ٹنڈوآدم محمد شریف کھوسو، ایس ایچ او پیرومل حاجی اسحاق سنگراسی، ایس ایچ او لنڈو محمد حنیف مہر, ایس ایچ او شہدادپور ذوالفقار علی، ایس ایچ او ڈی کے رند جابر حسین اور ایس ایچ او تعلقہ تھانہ ٹنڈوآدم نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت اور موثر کاروائیاں کرتے ہوئے شرآب کشید کرنے والی بھٹیوں پر چھاپے مارکر منشیات فروشوں غلام محمد شیخ، امداد خاصخیلی، تصور علی ملک اور دیگر کو گرفتار کرکے 250 لیٹر تیار شرآب برآمد کرلی اور بھٹیوں کو مسمار کرکے بڑی مقدار میں غیر شدہ تیار شدہ شرآب کو موقع پر تلف کردیا اس کے علاوہ 130 پڑیاں مضر صحت گٹکا کی بھی برآمد کی ہیں۔ تعلقہ تھانہ ٹنڈوآدم نے اقدام قتل کے روپوش ملزم یعقوب شر کو گرفتار کیا ہے۔


