اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) جمیعت علما اسلام ( جے یوآئی) نے 18کم عمر شادی کے بل کو ہر پلیٹ فارم پر چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علما اسلام ( جے یوآئی) نے 18سال سے کم عمر شادی کے بل کو ہر پلیٹ فارم پر چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ 18سال سے کم عمر شادی غیر قانونی قرار دینےکابل غیرشرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی اس قانون سازی کو مسترد کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا صدر مملکت نے بل منظور کرنے میں جلد بازی کی، جلد بازی سے حکمرانوں کی نیتوں پر شکوک و شبہات کو تقویت ملے گی۔


