سندھ حکو مت جواب دے کہ دریائے سندھ سے نکلنے والی 6نہروں کا سود اکتنے میں کیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئر مین آفاق احمد نے اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکو مت جواب دے کہ دریائے سندھ سے نکلنے والی 6نہروں کا سود اکتنے میں کیا، سندھ حکومت زیادہ دیر تک عوام کوبے وقوف نہیں بنا سکتی،کینال کا معاملہ سندھ کا مسئلہ ہے جس پر سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ کینال ایگریمنٹ پر زرداری صاحب کے دستخط موجود ہیں ِ،سندھ حکومت اس مسئلہ پر اپنی پوزیشن کو واضح کرے۔آفاق احمد نے کہا کہ ڈمپر اور ٹینکر حادثات آج بھی جاری ہیں، اور اب کوئی بھی ٹینکر اور ڈمپر کا حادثہ ہوتا ہے تو اسکی FIRہائیڈرنٹ ٹھیکدارسمیت متعلقہ افراد کے خلاف کٹوائی جائیگی کیونکہ ہائیڈرنٹ پر چلنے والے واٹرٹینکر زکی فیٹنیس غیر معیاری ہے جس کے سبب حادثات ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔چیئر مین آفاق احمد نے کہا کہ 18مارچ متحدہ کا 41 واں یوم تاسیس نہیں بلکہ مہاجر قومی موومنٹ کایوم تاسیس ہے، لہذا متحدہ قومی موومنٹ 18مارچ کو یومِ تاسیس منانے کے بجائے متحدہ کے قیام کی تاریخ کومنائے جو کہ 1997 کی کسی تاریخ میں وجودمیں آئی تھی،بصورت دیگر الیکشن کمیشن سے رابطہ کرکے انہیں پابند کیا جائیگا۔ایک صحافی نے ایک میٹر سفید کپڑا خریدنے کے حوالے سے سوال کیا جس پر آفاق احمد نے کہا کہ عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لیں 18مارچ کو ناصرف یوم ِ تاسیس پورے اہتمام کے ساتھ منائیں گے بلکہ سفید کپڑا خریدنے کے حوالے سے اہم اعلان کرینگے۔ انہوں نے الطافٖ حسین کے حوالے سے ایک اور صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ میر ا الطاف حسین سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں،مگر میں نے کہا کہ الطاف حسین نے جو 22اگست کو تقریر کی اس بات پر تمام مہاجر قوم نے ان پر دباؤ ڈالا تب ہی انہوں نے اپنے اقدام پر معافی مانگی کسی اور کے دباؤ میں آکر نہیں مانگی۔ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آفس کیلئے جگہ ڈھونڈرہے ہیں جلد وہا ں آفس کھولا جائیگا اور وہی سے باقی تنظیمی معملات کو دیکھا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں