لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) اقبال ٹاؤن پولیس نے شہری پر تشدد کرنے والا اور حبس بے جا میں رکھنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس
بدمعاش ملزم اشفاق کھوکھر نے شہری نوید کو موبائل چوری کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
جھوٹے الزام میں ملزم اشفاق کھوکھر شہری نوید کو اٹھا کر اپنی حویلی پر لے گیا، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
ملزم اشفاق کھوکھر شہری نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے تشدد کرتا رہا، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر
شہری نوید کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشفاق کھوکھر کو فوری گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش
قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں، ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر
شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت موجود ہیں، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر


