حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا،چاردن کی چھٹیاں منظور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 10جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔

تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، بینکس بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں