کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین کورنگی ٹاﺅن محمد نعیم شیخ نے رکن صوبائی اسمبلی سندھ فاروق اعوان کے ہمراہ اپنے آفس میں ریٹائرڈ ملازمین میں LPR کے چیک تقسیم کئے۔
اس موقع پر صدر پی ایس 124 ڈاکٹر طاہر ، جنرل سیکریٹری پی ایس 124 سلیم اعوان ، ڈائریکٹر لیبر ڈویژن ضلع کورنگی عدنان حبیب ، ٹاؤن کونسلر نازیہ ناز و دیگر بھی موجود تھے ۔
اس موقع پر کورنگی ٹاﺅن کے 40 سے زائد ملازمین میں چیک تقسیم کئے گئے ۔
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین نے اپنی پوری زندگی محنت اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دی ہے ، آج وہ ریٹائرڈ یا وفات پا چکے ہیں اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انکے لئے آسانیاں پیدا کریں ۔
ریٹائرڈ ملازمین نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ و دیگر کا شکریہ ادا کیا ۔


