68

تھانہ حیدرنارتھ ناظم آباد میں تعینات تفتیشی افسرپرسنگین الزامات منظرعام پر آنے لگے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ حیدری مارکیٹ ضلع سینٹرل نارتھ ناظم اباد میں تعینات تفتیشی افسر الطاف چنا پر سنگین الزامات سامنے انے لگے ۔ مقامی ڈرائیوروں اور شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ مذکورہ افسر نہ صرف تشدد کرتا ہے بلکہ مبینہ طور پر پیسوں کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے سب انسپیکٹر انویسٹیگیشن الطاف چلنا رکشہ ڈرائیور پر تھانے میں طرح تشدد کررہا ہے-

تھانہ حیدری مارکیٹ میں تعینات پرانے تفتیشی افسر پر کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر معمولی نوعیت کے معاملات میں ڈرائیوروں کو حراست میں لے کر تشدد کا نشانہ بناتا ہے اور ان سے مبینہ طور پر رشوت طلب کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ڈرائیوروں نے یہ شکایات ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی متعلقہ اعلیٰ حکام تک بھی پہنچانا چاہتے ہیں، تاکہ باضابطہ کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ شہری حلقے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کی جائے تاکہ انصاف فراہم ہو سکے-

اپنا تبصرہ بھیجیں