منشیات کے مقدمات کیلئے نارکوٹیکس کورٹس قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ کابینہ نے صوبہ بھر میں منشیات کے مقدمات کیلئے خصوصی نارکوٹیکس کورٹس قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے-وزیر اعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس کے منٹس جاری کردیئے گئے-اس وقت عارضی انتظام کے تحت ایڈیشنل سیشن ججوں کی سربراہی میں نارکوٹکس کورٹس کام کررہی ہیں-

محکمہ ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول فوری طور پر وزیر قانون سے اس معاملہ پر رابطہ کرے-وزیراعلی سندھ کے مطابق ججوں کو توسیع دینے کا استحقاق حکومت کا ہے ججوں کی عمر 65 سال رکھنی چاہئے-

وزیر قانون اور وزیر ایکسائیز خصوصی نارکوٹکس کورٹس کے قیام کے لئے تجاویز سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کریں-سندھ کابینہ نے خصوصی نارکوٹیکس کورٹس کے قیام کا فیصلہ سندھ کابینہ کے آئندہ اجلاس تک ملتوی کردیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں