44

ملیرپولیس کی کارروائی،گھرسے اغواشدہ 8ماہ کی بچی بازیاب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ملیر پولیس کی بروقت کارروائی تھانہ ابراہیم حیدری پولیس نے گھر سے اغوا شدہ 8 ماہ کی بچی کو بازیاب کرلیا-بچی “حنہ” ابراہیم حیدری کے علاقے جمعہ گوٹھ سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی۔بچی کی گمشدگی پر والدین نے فوری طور پر تھانہ ابراہیم حیدری پولیس سے رابطہ کیا اور علاقے بھر میں تلاش شروع کی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ابراہیم حیدری اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور تکنیکی بنیادوں پر بچی کی تلاش کا آغاز کیا-

پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی بچی کو زندہ حالت میں قریبی نکاسی لائین سے بحفاظت نکال لیا بچہ کو اغوا کرنے والے اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا-

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے بچی کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر اتاریں تھیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت، اللہ ڈنو اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے۔دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ بچی سے سونے کی بالیاں چوری کرنے کی نیت رکھتے تھے۔

ملزمان نے اپنے ایک اور ساتھی کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا، جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں