65

بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

بھوپال(ایچ آراین ڈبلیو)8 سالہ بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر باپ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا-ذرائع کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کے علاقے مسرود میں ایک رہائشی عمارت کی لفٹ میں بجلی جانے کی وجہ سے 8 سالہ بچہ پھنس گیا، بچے کا والد رشیراج اپنے کم عمر بیٹے کو لفٹ میں پھنسا دیکھ کر خوف و ہراس میں مبتلا ہوگیا اس کے بعد باپ فوراً دوڑتا ہوا سکیورٹی گارڈ کے پاس جنریٹر آن کرانے کیلئے گیا جہاں وہ دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر پڑا اور بے ہوش ہوگیا پڑوسیوں نے سی پی آر کے ذریعے اس شخص کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن کوئی ردعمل نہ ملنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی-

اپنا تبصرہ بھیجیں