بولان ٹرین واقعہ؛ اب تک 104 مغویوں کو بازیاب اور 16 دہشت گرد جہنم واصل

بولان (ایچ آراین ڈبلیو)‌ اب تک 104 شہریوں (58 مرد، 31 خواتین، 15 بچے) کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے، جن میں سے 80 کو ایک خصوصی ٹرین میں منتقل کیا جارہا ہے جو مچھ کی طرف جا ئے گی

16 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ 17 زخمی شہریوں اور 3 زخمی فوجیوں (کل 11 افراد) کو بولان میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔
وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے جبکہ ہر چند منٹ بعد چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں، جو غالباً زخمی دہشت گردوں کی ہو سکتی ہیں۔
چھوٹے گروپوں میں تقسیم دہشت گرد سیٹلائٹ فونز کے ذریعے اپنے ہینڈلرز (ممکنہ طور پر کسی دوسرے ملک میں موجود) سے رابطے میں ہیں۔ وہ آپس میں ملنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اپنی نقل و حرکت میں محتاط ہیں.
ایف سی تین کلومیٹر تک کے ایریا کا محاصرہ کرلیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں