81

سندھ حکومت کا ایک اور کرپٹ افسر نیب کے راڈار پر آ گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ حکومت کے محکمے کے ایک اور کرپٹ ترین افسر ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اسٹیٹ محمد عرفان کے خلاف نیب نے تحقیقات شروع کردی ، : محمد عرفان 5 گریڈ میں کے ایم سی میں ویکسینیٹر بھرتی ہوئے تھے غیر قانونی طور پر ایم ڈی اے میں تبادلہ کرایا ، ایم ڈی اے کی زمین غیر سرکاری افراد کے حوالے کی جنہوں نے پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز تعمیر کرلیں ، چیئرمین نیب نے محمد عرفان کے خلاف تحقیقات کے منظوری دے دی ہے ، اکاؤنٹیبلٹی فیسلی ٹیشن سیل کو کمنٹس دیئے جائیں نیب کراچی کا چیئرمین اینٹی کرپشن کو خط سامنے آ گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ الزامات کے کمنٹس دیئے جائیں تاکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جاسکے اس معاملہ کو پہلی ترجیح دی جائے ، محمد عرفان نے 38 سیکٹرز میں سرکاری زمین غیرسرکاری افراد کو دی، نیب نے تفصیلات بھی ارسال کردیں، محمد عرفان کی جانب سے جو بے قاعدگیاں کی گئی ہیں اس کی تفصیلات بھی ارسال کی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں