83

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی شہر میں ہزاروں‌ غیرقانونی تعمیرات میں‌ سے چند کے خلاف کارروائی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹرجنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی محمداسحاق کھوڑوکی ہدایات پر ڈیمالیشن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں اضافی منزلوں،پورشنزاوراستعمال اراضی کی خلاف ورزی کے زمرے میں شادی بینکیوٹس اور نجی اسکول سمیت دیگرغیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم و سربمہرکردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ کی ایک ٹیم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے ناظم آباد میں پلاٹ نمبر9/11، سب بلاک 1-H، پر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور آرسی سی چھت،زیرتعمیرپلاٹ نمبر1/2، سب بلاک 2-J،تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور چھت کی شیٹرنگ اورپلاٹ نمبر14/4، سب بلاک 4-A، پر دسوری منزل ٹی آر گارڈرچھت کومنہدم کردیا،فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں پلاٹ نمبرB-84، بلاک 13، دوسری منزل پر دوکمرے،پلاٹ نمبر R-780، بلاک 9،پر سامنے کی تعمیرات اورپارٹیشن دیواروں،سمیت پلاٹ نمبرA830، بلاک 12، روڈ میں تجاوز تعمیرات کومنہدم کردیا اور پلاٹ نمبر R-1605، بلاک 9، گراؤنڈ تادوسری منزل سامنے کی جانب تعمیرات،چھجابالکونی کو منہدم اور احاطے کو سربمہرکردیا جبکہ معزز عدالت کے حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبرR-675، بلاک 9، اور پلاٹ نمبر R-327، بلاک 9،فیڈرل بی ایریا پر غیرقانونی دکانوں کو سربمہرکردیاگیا۔ دریں اثناء ایک اور ڈیمالیشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر223/224، بی ون ایریا پر گراؤنڈفلور سے دوسری منزل تک آرسی سی چھت سمیت تمام تعمیرات،پلاٹ نمبر 18/2، سی ایریا، پر چھت کے حصے اور پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر 1/14، سی ایریا، پر پانچویں منزل کی دیواروں کالمز اور آرسی سی چھت کومنہدم کردیاگیا۔ علاقہ ازیں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے معزز عدالت کے ایک حکم کی تعمیل میں پلاٹ نمبر 43، 16/A، بلاک 06، پی ای سی ایچ ایس پر واقع غیرقانونی نجی اسکول کی عمارت کو سربمہرکردیا جبکہ دیگر کارروائی میں پلاٹ نمبر3-H، بلاک 02، پی ای سی ایچ ایس غیرقانونی تیسری اور چوتھی منزل کی آرسی سی چھتوں سمیت تمام تعمیرات کو منہدم کردیا جبکہ اس دوران وہاں موجود افراد کی جانب سے انہدامی عمل کے خلاف رکاوٹ کی کوشش بھی کی گئی، پلاٹ نمبر 818-JM، جمشید کوارٹر پر پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا۔ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے گلشن اقبال میں ہونے والی کارروائی میں پلاٹ 239، 240اور 241، بلاک 03، اسکیم 24، پرچھٹی منزل کی آرسی سی چھت اور دیواروں، پلاٹ نمبرLS-02اور LS-03،اسکیم 24 پر سامنے کے حصے میں پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر A-77، بلاک 01، اسکیم ,24، کی لازمی کھلی جگہ پر تعمیرات کو منہدم کردیا اورپلاٹ نمبرFL-17،بلاک 03، پر غیرقانونی تعمیرات کو سربمہرکردیا۔جبکہ ڈسٹرکٹ ایسٹ میں ہی اسکیم 36، میں استعمال اراضی کی خلاف ورزی کے زمرے میں پلاٹ نمبر C-07، بلاک 15، پلاٹ نمبر B-223، بلاک 3، پلاٹ نمبر C-49، بلاک 15، پر قائم غیرقانونی شادی بینکیوٹس کو سربمہرکردیاگیا۔مزید براں ڈیمالیشن اسکواڈ کی مختلف ٹیموں کی جانب سے کارروائیوں میں ڈسٹرکٹ کورنگی میں پلاٹ نمبر A-17، سیکٹر31-E، پر پانچویں منزل کی پریکاسٹ تعمیرات،پارٹیشن دیواروں،پلاٹ نمبر D-06، سیکٹر6-F، کورنگی پر بلڈنگ پلان منظوری کے بغیرغیرقانونی تعمیر پہلی منزل کی تعمیرات کو منہدم اور احاطے کو سربمہر کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ہونے والی کارروائی میں پلاٹ نمبر 22/1،FT-01، فیرئیرکوارٹرز پر بالائی منزل کے کالمز اوردیواروں کو منہدم کردیا جبکہ محترم صوبائی محتسب اعلیٰ کے حکم پرایس بی سی اے کی جانب سے خطرناک قرار دی گئی عمارت واقع پلاٹ 330، اور330-A شیٹ نمبر1، اَپرگذری پرپارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا جبکہ معززعدالت کے حکم کی تعمیل کے سلسلے میں لیاری کے علاقے میں پلاٹ نمبر129،اسٹریت نمبر7، گلی نمبر11، نزد نورانی مسجد آگرہ تاج پر پارٹیشن دیواروں کومنہدم کردیا اس دوران وہاں موجود مجمع کی جانب سے قانونی کارروائی کو رکوانے کیلئے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی، نقص امن کے پیش نظر ڈیمالیشن ٹیم کو مزید انہدامی عمل کو ملتوی کرناپڑا۔ مذکورہ بالاکارروائی متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی جبکہ اس دوران امن و امان کی صورتحال کو قابومیں رکھنے کے لئے ایس بی سی اے پولیس فورس اور مقامی پولیس نفری ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں