54

خضدار: بزدل بھارتی ایجنٹوں کا اسکول بس پر حملہ، 4 بچے شہید 38 زخمی

خضدار (ایچ آراین ڈبلیو) خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ، میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا،

معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں، اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،

اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں، اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پاکستان میں دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے،

ایچ آراین ڈبلیو کے مطابق خضدارمیں آرمی پبلک اسکول بس پر دھماکہ 4 بچے جاں بحق جبکہ 38 زخمی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے بتایا کہ زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول بس پر دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ بچوں کو اسکول لے جانے والی بس پر ہوا، دھماکے کے نتیجے میں بس مکمل طور تباہ ہوگئی،پولیس ذرائع کے مطابق ایمبولینسز اور سیکورٹی ادارے موقع پر روانہ کردیے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں