کراچیط(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ محمد اسلم خان نے ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں سسٹم کے نام پر کراچی کو تباہ کیا جا رہا ہے کسی بھی ادارے میں چلے جاؤ وہ کہتے ہیں ہم کچھ نہیں کر سکتے سسٹم کے ساتھ معاملات طے کر لو ریلوے سوسائٹی میں سپریم کورٹ کا ارڈر ہے کہ ریلوے کواپریٹو سوسائٹی اب سوسائٹی کے معاملات نہیں دیکھے گی لیکن رجسٹر افس کینٹونمنٹ بورڈ ان کے ال لیگل کام کر رہے ہیں پلاٹوں کے ٹرانسفر کمرشلائز کر رہے ہیں کراچی میں جس طرح سسٹم کے نام پر غریبوں بیواؤں یتیموں کے پلاٹوں پر قبضہ کر کے پوری پوری سوسائٹی کی ڈبل فائلیں بنا کر بیچا جا رہا ہے ہم صدر پاکستان وزیراعظم پاکستان ارمی چیف سے اپیل کرتے ہیں کہ کراچی سے سسٹم کو اس طرح اڑا دیا جائے جس طرح انڈیا کی فوج اور رافیل طیارے کو تباہ و برباد کیا گیا اور کراچی کے غریبوں یتیموں بیواؤں کی زمینوں پر جو 50 سال پہلے سوسائٹی میں لوگوں نے بک کرائی تھی ان کا قبضہ ان کے لوگوں کو واپس دلایا جائے کورٹ نے تمام فریقین کو نوٹس ایشو کر دیے کراچی گرینڈ الائنس کے کیس کی پیروی ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ نے کی۔


