کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کے علاقے فیروزآباد میں پولیس نے بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث 60 سالہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش درجنوں وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم بینکوں سے رقم نکلوانے والے شہریوں کا تعاقب کرتا اور موقع ملتے ہی انہیں لوٹ لیتا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور مزید وارداتوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


