49

میں سپہ سالار سے اپیل کر رہا ہوں ، ہمارے لیئے کے الیکٹرک بھارت سے کم نہیں ہے،

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے کہا کہ بجلی کی ترسیل ایک پرائیویٹ کمپنی کے پاس ہے

آج بھی 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ، کراچی کے تمام ارکان اسمبلی کے ہر حلقے میں لوڈ شیڈنگ ہے ، لوگ اراکین اسمبلی سے رابطہ کرتے ہیں ملاقات کرتے ہیں

ہم عوامی نمائندے ہیں شکایات ہم تک آتی ہے ، شکایات کے الیکٹرک تک پہنچا بھی دیں ان کے کانوں پر جوں نہیں رینگتا، مقامی حکومت ہو صوبائی حکومت ہو وفاقی حکومت ہو

کراچی کے مسئلے پر تمام حکومتوں کے بے حسی نظر آ رہی ، ایم پی ایز کی بات سننے کے لیئے کوئی تیار نہیں ہے، بھارت کے خلاف تمام لوگ پوری قوم بن گئے

کراچی کے لیئے کے الیکٹرک بھارت سے کم نہیں ، آرمی چیف سے اپیل کرتا ہوں کہ کراچی میں ایک دشمن بیٹھا ہے ، ایک آپریشن اس شہر میں بھی جلد سے جلد ضرورت ہے

جس طرح ہم نے دشمن کے رافیل گرائے اس طرح کے الیکٹرک کے خلاف آپریشن کیا جائے ، مزدور جب رات میں آتا ہے تو بجلی بند ہوتی ، بھارت نے رات میں حملہ کیا کے الیکٹرک بھی رات میں حملہ کرتی ہے ، وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے کے الیکٹرک کے خلاف کاروائی کرے

جس طرح یکسوئی کے ساتھ دشمن ملک کو دھول چٹائی تھی ، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ مسئلہ کراچی کے ہر فرد کا ہے، ہمیں اس مسئلے کے لیئے بھی قوم بن کر ایک ہونا ہوگا

میں تو سپہ سالار سے اپیل کر رہا ہوں ، ہمارے لیئے کے الیکٹرک بھارت سے کم نہیں ہے، ایک اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہے ، لیکن ایک جبری لوڈ شیڈنگ ہے ، اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو اس شہر میں مسئلہ بڑھے گا

کے الیکٹرک کے دفتر شہریوں کے لیئے نو گو ایریا ہے ، جمعرات کو ہم نے پاور کمپنیوں کا اجلاس بلایا ہے ، سکھر حیدر آباد کی بھی یہ ہی صورتحال ہے ، کمیٹی کے اجلاس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے

ہمیں پتہ ہے کہ ہم وفاقی حکومت میں ہیں میں یہاں ایک شہری کی حثیت سے آیا ہوں ، حکومت سندھ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہں کر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں