15

اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ پولیس نے تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں سریا مل زعفرانی کانٹے کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار زخمی ملزم کی شناخت نوید حسین ولد محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، چلیدہ خول اور نقد رقم برآمد کر لی گئی، جبکہ ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں