کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ پولیس نے تھانہ مومن آباد کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سیکٹر 10 میں کی گئی کارروائی کے دوران ملزم شاہر ولد خیر محمد کو حراست میں لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 65 پڑیاں گٹکا ماوا، جن کا مجموعی وزن 4 کلوگرام سے زائد بتایا گیا ہے، جبکہ نقد رقم بھی برآمد ہوئی۔
ویسٹ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ گٹکا فروشی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔


