17

ملاوٹ شدہ پیٹرول فروخت کرنے والا پمپ سیل، منیجر گرفتار

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) شہریوں کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) شالیمار نے ملاوٹ شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایف-10 میں ایک پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق مذکورہ پٹرول پمپ پر پیٹرول میں پانی ملا کر فروخت کیا جا رہا تھا۔ انسپکشن ٹیم نے موقع پر پہنچ کر پیٹرول کے نمونے حاصل کیے، جن کی ابتدائی جانچ کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی۔

کارروائی کے دوران پٹرول پمپ کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو معیاری ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں