19

بچوں کو ہراساں کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف تفتیش جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر خواتین اور بچوں پر تشدد، ہراسانی اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود سے گرفتار ملزم منصور کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، جس کے خلاف تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بچوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے سمیت دیگر مقدمات کی بھی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔ اس مقصد کے لیے ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا اور اے ایس پی نوشیروان احسن منہاس کی نگرانی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اسے عدالت میں پیش کرکے قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے، جبکہ متاثرہ سائلین کو جلد انصاف فراہم کرنے کے لیے تفتیش کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں