16

خواجہ اجمیر نگری میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شاہین فورس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں سیکٹر 5-B/3، نور النساء آئی ہسپتال سروس روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو ملزمان کو بحفاظت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شاہین فورس کے اہلکاروں نے باڑہ مارکیٹ کے قریب مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، تاہم ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے تعاقب کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی گرفتار ملزم کی شناخت علی رضا ولد ظریف کے نام سے ہوئی، جبکہ ماجد ولد محمد علی اور ابراہیم ولد محمد عامر کو بھی بغیر کسی زخمی ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو عدد 30 بور ٹی ٹی پستول، ایک موبائل فون اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں