کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے ملزم نعمان ولد یعقوب اور محمد شہود ولد محمد ایوب کا مجرمانہ ریکارڈ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق دونوں ملزمان مختلف نوعیت کے متعدد مقدمات میں نامزد رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نعمان ولد یعقوب کے خلاف 2016 سے 2024 کے دوران سپر مارکیٹ، لیاقت آباد، پاپوش نگر اور سرسید تھانوں میں قتل کی کوشش، سرکاری اہلکاروں پر حملہ، دہشت گردی کی دفعات، سندھ آرمز ایکٹ، ڈکیتی، نارکوٹکس ایکٹ اور دیگر سنگین جرائم کے 19 مقدمات درج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں دہشت گردی ایکٹ، سندھ آرمز ایکٹ، پاکستان پینل کوڈ کی مختلف دفعات، ڈکیتی اور منشیات سے متعلق قوانین کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔
دوسری جانب ملزم محمد شہود ولد محمد ایوب کے خلاف 2025 میں نارتھ ناظم آباد اور سرسید تھانوں میں دو مقدمات درج ہیں، جن میں دفعہ 341 پاکستان پینل کوڈ اور دفعہ 23(i)A سندھ آرمز ایکٹ شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے قانونی کارروائی متعلقہ عدالتوں میں جاری ہے۔


