14

اداکار منیب بٹ کے مقدمے کا عبوری چالان پیش، پولیس نے بیگناہ قرار دے دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (AVCC) نے اداکار منیب بٹ سے متعلق مقدمے کا سات صفحات پر مشتمل عبوری چالان عدالت میں پیش کر دیا، جس میں اداکار کو بیگناہ قرار دیا گیا ہے۔

عبوری چالان کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مدعی محمد متعال کو اغوا کرکے اس سے 24 لاکھ 94 ہزار روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی اور دیگر سامان لوٹا۔ چالان میں بتایا گیا ہے کہ منیب بٹ پر ملزمان کو مری میں رہائش دلوانے کا الزام تھا، تاہم تحقیقات میں ان کے خلاف شواہد نہ ملنے پر انہیں بیگناہ قرار دیا گیا۔

پراسیکیوشن کے مطابق چالان میں پولیس اہلکار غالب کو مفرور جبکہ ملزمان شاہد ستار، محمد سلیم، علیم اور وزیر محمد کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح منیب بٹ، محسن راجپر اور عبدالرحمن چانڈیو ضمانت پر ہیں۔

چالان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے 23 اپریل کو شارع فیصل سے محمد متعال کو اغوا کیا اور کرپٹو کرنسی و دیگر سامان لوٹنے کے بعد مدعی کو کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھوڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں