13

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف چھ مقدمات میں فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) گزری تھانے میں درج منشیات کے چھ مقدمات کی سماعت کے دوران عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی۔

جیل ذرائع کے مطابق عدالت کے حکم پر چھ مقدمات کے چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئی ہیں، جبکہ عدالتی عملے نے یہ دستاویزات ذاتی طور پر ملزمہ تک پہنچائیں۔

عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف یہ مقدمات 2020، 2021 اور 2022 کے دوران درج کیے گئے تھے اور وہ ان مقدمات میں مفرور تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈن تھانے کے ایک مقدمے میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو ان تمام مقدمات میں بھی باقاعدہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں