21

جامعہ کراچی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم پر اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی قائم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان ہونے والے تصادم کے واقعے کا سندھ حکومت نے نوٹس لے لیا۔ وزیرِ جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

وزیرِ جامعات نے ہدایت کی ہے کہ کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا غیر جانبدارانہ جائزہ لے، ذمہ داروں کا تعین کرے اور اپنی رپورٹ جلد از جلد پیش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعات میں پرامن تعلیمی ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں