20

نارتھ کراچی میں گھر کے اندر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 11A میں فرقانیہ مسجد کے قریب واقع ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

چھیپا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی لڑکی کو چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت زینب دختر واصف، عمر 17 سال بتائی گئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں