24

حکومت سندھ اور امید گاہ کی جانب سے خصوصی افراد کے اعزاز میں شاندار تقریب

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)امیدگاہ ر ی ہیبلیٹیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام محکمہ بااختیار افراد (Department of Empowerment of Persons with Disabilities – DEPD)، حکومتِ سندھ کے تعاون سے 52 خصوصی افراد میں معاون آلات تقسیم کراچیامید گاہ ری ہیبلیٹیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام خصوصی افراد کے لیے معاون آلات (Assistive Devices) تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے دوران 52 خصوصی افراد میں وہیل چیئرز، سی پی چیئرز (CP Chairs)، ٹانگوں کے بریسز (Leg Braces)، سماعت کے آلات (Hearing Devices)، خصوصی موٹر بائیکس اور دیگر معاون آلات تقسیم کیے گئے، جن کا مقصد خصوصی افراد کی نقل و حرکت، خودمختاری، بحالی اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔تقریب کی مہمانِ خصوصی ڈاکٹر صنم روشن، ڈپٹی ڈائریکٹر، محکمہ بااختیار افراد (DEPD)، حکومتِ سندھ تھیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، بحالی اور بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ بااختیار افراد مختلف فلاحی اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے معاون آلات، بحالی کی سہولیات اور دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے تاکہ خصوصی افراد معاشرے میں باوقار، خودمختار اور فعال زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے امید گاہ ری ہیبلیٹیشن ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اسی موقع پر محکمہ بااختیار افراد (DEPD)، حکومتِ سندھ کی نمائندہ اور معروف سینئر ماہرِ نفسیات ڈاکٹر عائشہ نے کہا کہ خصوصی بچوں کی جسمانی بحالی کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی، جذباتی اور نفسیاتی نشوونما بھی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو مساوی مواقع، معیاری تعلیم، مؤثر بحالی کی سہولیات اور باعزت مقام فراہم کرنا حکومت اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔سندھ اسکاؤٹ بوائز ایسوسی ایشن کے صوبائی سیکریٹری سید اختر میر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ اسکاؤٹ بوائز ایسوسی ایشن ہمیشہ ایسے فلاحی اور عوامی خدمت کے پروگراموں کی سرپرستی کرتی رہے گی جن سے خصوصی افراد اور معاشرے کے دیگر مستحق طبقات کو براہِ راست فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ خدمتِ انسانیت اسکاؤٹ تحریک کا بنیادی مقصد ہے اور اسی جذبے کے تحت ایسوسی ایشن نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے مقام اور انتظامی تعاون فراہم کیا۔تقریب میں ملک کی معروف سماجی شخصیات، مخیر حضرات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمانوں، جن میں عتیق الرحمٰن، محمد منظر عباس، برائن اسلم، ڈاکٹر بلال، محترمہ غزالہ، محترمہ مہک اسلم، کامران، محترمہ تہمینہ، محترمہ سرافین اور دیگر شخصیات شامل تھیں، نے خصوصی بچوں اور افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ان کی بحالی، تعلیم، صحت، روزگار اور معاشرتی شمولیت کے لیے حکومت، نجی شعبے، فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ خصوصی افراد معاشرے کا اہم سرمایہ ہیں اور ان کی خدمت ایک اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔امید گاہ ری ہیبلیٹیشن ویلفیئر ٹرسٹ کی صدر محترمہ سلمیٰ بہادر نے محکمہ بااختیار افراد (DEPD)، حکومتِ سندھ، سندھ اسکاؤٹ بوائز ایسوسی ایشن، معزز مہمانوں، مخیر حضرات، رضاکاروں اور تمام معاون اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باہمی تعاون سے خصوصی افراد کی زندگیوں میں حقیقی اور دیرپا مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امید گاہ خصوصی بچوں اور افراد کی بحالی، تعلیم، تھراپی اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی خدمات مزید وسعت کے ساتھ جاری رکھے گی۔تقریب کی نظامت امید گاہ ری ہیبلیٹیشن ویلفیئر ٹرسٹ کے پروگرام ڈائریکٹر عبد الہادی خان نے انجام دی۔ انہوں نے مہمانانِ گرامی کا خیرمقدم کیا، پروگرام کے مختلف مراحل کو خوش اسلوبی سے آگے بڑھایا اور معاون آلات کی تقسیم کے تمام انتظامات منظم انداز میں مکمل کروائے، جسے شرکاء نے بے حد سراہا۔تقریب کے اختتام پر خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے محکمہ بااختیار افراد (DEPD)، حکومتِ سندھ، امید گاہ ری ہیبلیٹیشن ویلفیئر ٹرسٹ، سندھ اسکاؤٹ بوائز ایسوسی ایشن، تمام مخیر حضرات، معاون اداروں اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کے فلاحی اقدامات آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ خصوصی افراد جدید معاون آلات، بحالی کی معیاری سہولیات اور مساوی مواقع سے مستفید ہو کر باوقار، خودمختار اور بااختیار زندگی گزار سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں