کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے میٹرک جماعت دہم (جنرل گروپ) کے سالانہ امتحانات برائے 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
بورڈ کے مطابق میٹرک کے یہ نتائج ریگولر اور پرائیویٹ دونوں کیٹیگریز کے طلبہ کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ طلبہ اپنا رزلٹ آن لائن چیک کر سکتے ہیں۔
امتحانی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ نتائج کی تیاری اور اجراء شفاف طریقہ کار کے تحت مکمل کیا گیا ہے، جبکہ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی دقت کی صورت میں بورڈ کے متعلقہ شعبے سے رابطہ کریں۔


