5

ڈاکس کے علاقے ہجرت کالونی میں نشئی کا کمسن بچے پر حملہ، بیس روپے نہ دینے پر گلا کاٹ دیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈاکس کے علاقے ہجرت کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نشے کے عادی شخص نے بیس روپے نہ دینے پر کمسن بچے کے گلے پر بلیڈ سے وار کر دیا، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

متاثرہ بچے کے مطابق نشئی شخص نے اس سے بیس روپے مانگے تھے، انکار پر اس نے سمندر کی طرف موجود جنگل میں بچے کے گلے پر بلیڈ مار دیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سمندر کی جانب نشے کے عادی افراد کے مستقل ڈیرے ہیں، جو آئے روز لوگوں سے لوٹ مار کرتے اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ متعدد بار شکایات کے باوجود مؤثر کارروائی نہیں کی گئی۔

علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نشئی افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، جنگل اور ساحلی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جائے اور علاقے میں پولیس گشت بڑھایا جائے تاکہ شہریوں، بالخصوص بچوں، کو محفوظ بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں