18

پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنما سائین بخش بنگلانی کی رینجرز تنصیبات پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنما سائین بخش بنگلانی نے کراچی میں پاکستان رینجرز کی تنصیبات پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی ناکام کوشش ہیں۔

اپنے بیان میں سائین بخش بنگلانی نے کہا کہ حکومتِ سندھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اپنی پالیسی پر ثابت قدم ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گرد عناصر کے ناپاک عزائم کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے رینجرز کے جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے بہادر شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، اور ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سائین بخش بنگلانی نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران بہادری اور جرات سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے رینجرز کے جوان قابلِ تحسین ہیں، پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خلاف یہ جدوجہد پوری قوت سے جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں