5

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا خیرمقدم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بلوچستان کے علاقوں خاران اور مستونگ میں فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خاران اور مستونگ میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارضِ پاک میں فتنہ پھیلانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و امان قائم رکھنے کے عظیم مشن پر کاربند ہیں اور پوری قوم ان کی شجاعت، قربانیوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سندھ حکومت وفاقی اور صوبائی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں