جنوبی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک، افغان سرحد پر کشیدہ صورتحال کے باوجود پاک فوج نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ ایک عظیم فوج کی پہچان صرف دفاعی صلاحیت ہی نہیں بلکہ انسانیت سے گہری وابستگی بھی ہوتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مشکل حالات میں بھی انسانی جانوں کو ترجیح دینا، پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا اور رحم دلی کے اصولوں پر کاربند رہنا پاک فوج کے باوقار اور ذمہ دار کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ ایسے اقدامات سے نہ صرف مقامی آبادی میں اعتماد پیدا ہوتا ہے بلکہ خطے میں استحکام کے لیے بھی مثبت پیغام جاتا ہے۔
عسکری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہی انسانی جذبہ اور پیشہ ورانہ رویہ وہ بنیاد ہے جو پاکستان کی مسلح افواج کو قوم کا قابلِ اعتماد محافظ بناتا ہے، اور ہر مشکل گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہنے کی روایت کو مضبوط کرتا ہے۔


