6

میں نے ایران کو گھٹنوں پر لاکھڑا کیا، وہ گرنے ہی والا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرنے پر کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کی قرارداد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ قرارداد بے وقت اور بے معنی ہے، میں نے ایران کو گھٹنوں پر لا کھڑا کیا ہے، وہ گرنے ہی والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹرز نے میرا کام مشکل بنادیا مگر میں یہ کام کسی نہ کسی طرح مکمل کرلوں گا،میں ہمیشہ کام مکمل کرتا ہوں۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے 48 کے مقابلے میں 50 ووٹوں سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے سے متعلق مشترکہ قرارداد کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں