6

8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد، سخت سیکیورٹی انتظامات

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گیا، جو روایتی راستوں سے گزرتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے جلوس کے روٹ کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے تمام راستوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے جبکہ رینجرز اہلکار بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس کے راستوں پر اضافی نفری اور ریزرو فورس تعینات کی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر اسنائپرز اور سرچ آپریشنز کے ذریعے نگرانی جاری ہے۔

جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں