5

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 10 ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 10 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 32 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کےمطابق 10گرام سونے کی قیمت بھی 9 ہزار 360 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 68 ہزار 985 روپے پر آگئی ہے۔دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس قیمت 104 ڈالر کمی کے بعد 4098 ڈالر تک آگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں