کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ 12 جون کو ہونے والی 30 کروڑ روپے کی بڑی واردات میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ واردات کے بعد ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے انویسٹی گیشن کی مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کیا۔
ڈی آئی جی کے مطابق گرفتار ملزم محمد علی ہے، جس سے اب تک 20 کروڑ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی ریکور کر لی گئی ہیں۔
عرفان بلوچ نے بتایا کہ اس واردات میں ایک سیکیورٹی گارڈ بھی ملوث پایا گیا ہے، جبکہ ملزم بینک کی وارداتوں میں مہارت رکھتا ہے اور اس سے قبل کوئٹہ اور پشاور میں بھی ایسی وارداتیں کر چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی واجد کو سیکیورٹی میں بھرتی کروایا اور بعد ازاں واردات کی منصوبہ بندی کی گئی۔


