6

کے ایم سی کا مکمل ڈیجیٹل ادائیگی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)میئر کراچی کے ڈیجیٹلائزیشن ویژن کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) نے راست (Raast) نظام کے ذریعے مکمل ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میئر کراچی کے مطابق کے ایم سی پاکستان کا پہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا ہے جو تمام ادائیگیاں ای ٹرانسفر کے ذریعے انجام دے گا۔نئے مالی سال جولائی 2026 سے کے ایم سی کی تمام وینڈرز اور دیگر منظور شدہ ادائیگیاں براہِ راست بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔

میئر کراچی نے کہا کہ یہ اقدام شفافیت، گڈ گورننس اور مالی نظم و ضبط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ راست کے ذریعے ادائیگیوں سے فنڈز مستحقین اور وینڈرز تک محفوظ، تیز رفتار اور حقیقی وقت میں پہنچیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ٹیکنالوجی کی اپ گریڈیشن نہیں بلکہ بلدیاتی مالیاتی نظام میں ایک انقلابی قدم ہے، جس سے کاغذی کارروائی، دستی مراحل اور ادائیگیوں میں تاخیر کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

ان کے مطابق ڈیجیٹل نظام کے نفاذ سے شفافیت میں اضافہ، اخراجات میں کمی اور مالیاتی نگرانی مزید مؤثر ہو گی، جبکہ کے ایم سی سندھ کے اکاؤنٹنٹ جنرل کے منظور شدہ کیش لیس ماڈل کے تحت کام کرنے والا پہلا بلدیاتی ادارہ بن گیا ہے۔مالیاتی مشیر میئر کراچی گلزار ابڑو نے منصوبے کی خصوصیات، نفاذی حکمت عملی اور ٹائم لائن پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں