8

انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی، نیا شیڈول جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے کنٹرولنگ اتھارٹی کی ہدایت پر محرم الحرام کے احترام میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2026 میں رد و بدل کرتے ہوئے بعض پرچوں اور پریکٹیکلز کو ملتوی کر دیا ہے۔

بورڈ کے مطابق 27 جون 2026 کو ہونے والا کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ گروپس کا اکاؤنٹنگ کا پرچہ دوم ملتوی کر دیا گیا ہے۔ ملتوی شدہ پرچہ اب 11 جولائی 2026 کو انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے مقررہ وقت کے مطابق لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور آرٹس ریگولر گروپس کے 24 جون اور 27 جون 2026 کو ہونے والے عملی امتحانات (پریکٹیکلز) بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

نئے شیڈول کے مطابق 24 جون کے ملتوی شدہ پریکٹیکلز 11 جولائی جبکہ 27 جون کے پریکٹیکلز 13 جولائی 2026 کو منعقد ہوں گے۔

بورڈ نے تمام کالجز اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے شیڈول کے مطابق امتحانات میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں