7

مذاکرات کے باوجود دفاعی تیاریوں میں اضافہ جاری رہے گا، ایرانی وزیر دفاع کا سخت مؤقف

تہران(ایچ آراین ڈبلیو) ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مذاکرات اور تفاہمی مدت کے دوران بھی ملک اپنی فوجی تیاریوں کو ہر میدان میں برقرار رکھے گا اور مزید مضبوط بنائے گا۔

وزیر دفاع نے اعلیٰ عسکری حکام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج اعلیٰ ترین سطح کی تیاری میں ہیں اور کسی بھی دشمن کی جانب سے غلطی یا نئی جارحیت کی صورت میں سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران بیک وقت مذاکرات کو آگے بڑھانے اور دفاعی تیاریوں کو مضبوط رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جبکہ مذاکرات کے دوران کسی بھی بدعہدی کا مناسب اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ 60 روزہ تفاہمی مدت کے دوران بھی دفاعی تیاریوں کو جاری رکھا جائے گا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل حکمت عملی برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں