24

وسیم شمشاد کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کا اضافی چارج دے دیا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات، وسیم شمشاد کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وسیم شمشاد آج سے اپنے نئے فرائض سنبھالیں گے اور موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے امور بھی انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق یہ تقرری انتظامی امور کو مزید مؤثر انداز میں چلانے کے لیے عمل میں لائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں