21

شیرشاہ میں بریانی کی دکان کے زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکا، 4 افراد زخمی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شیرشاہ میں واقع ایک بریانی کی دکان میں زیرِ زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھرنے کے باعث ٹینک پھٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شیرشاہ کی حدود، جناح روڈ گلی نمبر 44 میں قائم ماشاءاللہ باربی کیو اینڈ بریانی سینٹر میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زیرِ زمین پانی کے ٹینک کے دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

زخمیوں کی شناخت درج ذیل ناموں سے ہوئی ہے:
1۔ فضل ولد سوشال، عمر 50 سال
2۔ اسماعیل ولد علی رحمان، عمر 18 سال
3۔ عبدالمالک ولد کلیم، عمر 25 سال
4۔ وقار ولد ابراہیم، عمر 25 سال

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے، جو شواہد اکٹھے کرنے اور واقعے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں