ایڈنبرا(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈنبرا میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے مبینہ واقعات کے بعد پولیس نے انسدادِ دہشتگردی یونٹ کو تحقیقات میں شامل کر لیا ہے۔ ان حملوں میں مجموعی طور پر 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی واقعات ایڈنبرا کے علاقے سائتھل میں ایک مسجد کے قریب پیش آئے، جہاں دو افراد پر حملہ کیا گیا۔ بعد ازاں شہر کے دیگر علاقوں میں مزید تین افراد کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک 36 سالہ سفید فام اسکاٹش شہری کو گرفتار کر لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔حکام کے مطابق واقعے کی نوعیت اور محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ مسلمانوں میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔


