کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے رضوان احمد کو سندھ پبلک سروس کمیشن (SPSC) کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
گورنر سندھ نے چیئرمین کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ امید ہے رضوان احمد کی قیادت میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا اور ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنے گی۔


