6

حالیہ شدید گرمی میں نیوکراچی ٹاؤن کی جانب سے ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) نیو کراچی ٹاؤن کی جانب سے یو پی موڑ شاہراہ پرحالیہ شدید گرمی کے پیش نظر ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے روزانہ بڑی تعداد میں گزرنے والے شہریوں کو ٹھنڈا اور صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ہیٹ اسٹروک کیمپ کا مقصد گرمی کی شدت سے متاثر ہونے والے شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا اور ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ کے افسران اور ملازمین کی نگرانی میں کیمپ پر شہریوں کو مسلسل ٹھنڈا پانی فراہم کیا جا رہا ہے جسے عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن عبدالجبار مہر نے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسٹاف آفیسر محمد علی،ڈائریکٹر انکروچمنٹ نیو کراچی ٹاؤن عبیدالرحمن،XEN ایم این ای ماجد خان،ایڈمن افسر ممتاز خان آفریدی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔میونسپل کمشنر عبدالجبار مہر نے ٹاؤن کے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینا قابلِ تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید گرمی کی صورتحال میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ نیو کراچی ٹاؤن کے افسران اور ملازمین جس جذبے اور محنت سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران ایسے فلاحی اقدامات نہ صرف عوام کو سہولت فراہم کرتے ہیں بلکہ مقامی حکومتوں پر شہریوں کے اعتماد کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہے اور گرمی کی شدت کے دوران شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔دورے کے دوران میونسپل کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہیٹ اسٹروک کیمپ پر پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی بلا تعطل جاری رکھی جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں