پاکستان دنیا میں ذیابطیس میں تیسرے اور ہیپاٹائٹس میں پہلے نمبر پر ہے

اسلام آباد (ایچ آراین‌ڈبلیو) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت ذیابطیس کنٹرول پروگرام کی پہلی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکرٹری صحت، ممبران پلاننگ کمیشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صحت کے بڑھتے ہوئے چیلنجز اور ان کے تدارک کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان دنیا میں ذیابطیس میں تیسرے اور ہیپاٹائٹس میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ پولیو اور سٹنٹنگ کے لحاظ سے بھی شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مربوط کوآرڈینیشن اور صحت کے بجٹ میں نمایاں اضافہ ناگزیر ہے۔ عوامی آگاہی مہم کے فوری آغاز کی ہدایت کی تاکہ صحتمند طرزِ زندگی اپنانے کے لیے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ بیماری کا سدباب کیا جا سکے۔
اسلام آباد کو صحت کے حوالے سے دیگر صوبوں کے لیے ایک ماڈل سٹی کے طور پر تیار کیا جائے گا۔
ذیابطیس کنٹرول پروگرام کو دیگر صحت منصوبوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت، تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال ممکن ہو اور بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں۔

اگرچہ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے دائرہ اختیار میں آ چکا ہے، تاہم وفاقی حکومت کم از کم کوآرڈینیشن کے کردار کو یقینی بنائے گی۔
خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت جو بیس لائن سروے مکمل کرے گی اور تمام دستیاب ڈیٹا کو مرتب کرکے پالیسی سازی میں معاونت فراہم کرے گی۔

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر صحت ان کی اولین ترجیح صحت عامہ کی بہتری ہوگی۔

اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سطح پر صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ #HealthForAll #Pakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں