کراچی(۔ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر قیادت یوم تشکر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو کلب روڈ سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا میں ایڈیشنل کمشنر غلام مہدی شاہ، پی ڈی غوث بخش عباسی ،اے سی آ رٹواسد کھوسو، ڈی ڈی اوعبدالنبی،پی ڈی نسیم بھٹو،سجاد ابڑو، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، پی ایس اواحمر پاشا کے علاوہ علی گوہر، یوسف خان ، عبد القیوم اور متعدد افسران اور کمشنر آفس کے ملازمین، پولیس اہلکار بھی موجود تھے دور ان ریلی نعرہ تکبیر، نعرہ حیدری، پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر کمشنر کراچی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بقا سلامتی کے لئے پوری پاکستانی قوم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئیے تیار ہے اور میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے مکار ، چالاک دشمن کو عبرت ناک شکست دی اس موقع پر غلام محمد خان نے شہداء کے لئے دعا مغفرت کرائی۔ دریں اثناء کمشنر کراچی مسجد میں قرآن خوانی کی بابرکت محفل منعقد ہوئی اور پاکستان اور افواج پاکستان کے لئیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ غربا میں لنگراور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈی ڈی او عبدالنبی بھٹو نے دعا کرائی ۔


