10

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں چیئرمین New Karachi Town محمد یوسف نے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ان کے ہمراہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے جنہوں نے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین نے نیو کراچی سیکٹر 11-F میں دو پارکوں کی تزئین و آرائش کے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ پارکوں کی خوبصورتی اور سہولیات کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر تفریحی ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے سیکٹر 5-M نارتھ کراچی میں پیور بلاکس کے ذریعے گلیوں کی تعمیر کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ بہتر سڑکیں اور گلیاں کسی بھی علاقے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہیں۔

دورے کے دوران چیئرمین نے سیکٹر 11-B میں سڑک کی تعمیر کے کام کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

بعد ازاں سیکٹر 8 نارتھ کراچی میں نئی سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے مسائل کا حل عوام کا بنیادی حق ہے اور ٹاؤن انتظامیہ اس حوالے سے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ عوام نے ہمیں خدمت اور مسائل کے حل کے لیے منتخب کیا ہے، اور نیو کراچی ٹاؤن کے ہر محلے تک ترقی کے ثمرات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے عوام کے بہتر مستقبل اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ شفاف انداز میں کام کی تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین نے عزم ظاہر کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے گی اور عوامی مسائل کے مستقل حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں